پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اداکار سشانت سنگھ نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی پر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ان فنکاروں پر دوبارہ کیسے پابندی عائد کرسکتے ہیں جو پہلے ہی پابندی کا شکار ہیں۔سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (سینٹا) کے

جنرل سیکریٹری اوربھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سشانت سنگھ نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیسے ان فنکاروں پر پابندی لگا سکتے ہیں جن پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی ہے۔پلوامہ حملے کے بعد پہلا ردعمل یہ آیا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مہربانی کرکے اپنی آنکھیں کھولیے اور دیکھیے ہماری فلم انڈسٹری اڑی حملے کے بعد سے ہی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کررہی۔اس کے ساتھ ہی سشانت نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارتی تعلقات کیوں ختم نہیں ہوئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاتا کہ وہ اپنی زمین پر ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرے۔ اس کے ساتھ ہی سشانت سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی۔اداکار سشانت نے اس واقعے کے سب سے اہم پہلو کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا سب سے اہم سوال یہ ہوناچاہئے کہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کیسے چوک گئی کہ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا یہ نہیں کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کام کریں گے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…