لاس اینجلس(این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 32 سالہ لیڈی گاگا یوں تو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان دنوں وہ اپنے تعلقات اور محبت کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔لیڈی گاگا کے ترجمان نے 2 دن قبل ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ گلوکارہ نے اپنی منگنی 90 دن کے بعد ہی ختم کرلی۔
لیڈی گاگا نے گزشتہ برس19 اکتوبر 2018 کو خود سے 17 سال بڑے اور ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے خاموشی سے منگنی کی تھی۔اگرچہ ان دونوں کی مگنی کی خبریں بھی کئی ماہ سے گردش میں تھیں، تاہم اکتوبر میں گلوکارہ نے پہلی بار خود اعتراف کیا کہ انہوں نے کرسٹیئن کرنیو سے منگنی کرلی۔ٹیلنٹ ایجنٹ سے منگنی کے چند ہفتوں بعد ہی دونوں کے درمیان سرد اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور اداکارہ کو متعدد تقریبات میں تنہا دیکھا گیا۔لیڈی گاگا کو تقریبات میں تنہا دیکھے جانے اور ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی نہ ہونے کی وجہ سے امریکی و برطانوی میڈیا میں ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں سامنے آئیں۔خبریں وائرل ہونے کے بعد رواں ماہ 20 فروری کو لیڈی گاگا کے ترجمان نے گلوکارہ کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔تاہم منگنی ٹوٹنے کے محض 2 دن بعد ہی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا نے ساتھی اداکار بریڈلی کوپر سے تعلقات استوار کرلیے۔بریڈلی کوپر اور لیڈی گاگا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایوارڈ یافتہ میوزیکل رومانٹک فلم ’اے اسٹا از بارن‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ان کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد ہوئی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ لیڈی گاگا آسکر جیت سکتی ہیں۔اس فلم نے جہاں لوگوں کے دل جیتے وہیں اسے ایوارڈز بھی دیے گئے اور خود لیڈی گاگا نے اسی فلم میں گائے گئے گانے پر ایمی ایوارڈز بھی جیتا تھا۔