جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا : فلمسٹار نور

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں اور گناہ کرتا ہے مگر جب خدا کی ذات اسے رائے ہدایت دیتی ہے تو وہ سیدھے راستے پر آجاتا ہے ۔

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو خدا کی ذات نے ہدایت عطاء کی اور اب میری کوشش ہے کہ میں دین کے معاملات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک چمکتی دھمکتی رنگین دنیا ہے جس کے سحر میں کھو کر اکثر آخرت سے غافل ہو جاتے ہیں ۔مگر سارے لوگ ایسے نہیں کچھ فنکار ٹی وی پر کام کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ اپنے دین اسلام پر بھی پوری طرح عمل پیرا ہوتے ہیں ، میں نے ایسے فنکاروں کو بھی دیکھا ہے جو شوٹ کے دوران نماز کا وقت آنے پر ریکارڈنگ چھوڑ دیا کرتے تھے ۔نور نے کہا کہ ہمارا مذہب دنیا کا سب سے خوبصورت اور پر امن دین ہے جس پر چل کر صرف فلاح ہی فلاح ہے اور اسی وجہ سے انگلینڈ ،امریکہ ،جرمنی میں لوگ دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں اور خدا کے فضل و کرم سے ہمارا دین پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو نصیحت نہیں کرتی بلکہ صرف ایک ہی بات کہتی ہوں کہ اپنی اصلاح کریں ،سیدھا راستہ آپ کو خود بخود مل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…