اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا کراچی میں 2 ہزارپولیو مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے سبب محکمہ صحت نے دوہزار ویکسین سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پولیو مہم سیوریج کے پانی میں وائرس پائے جانے کےبعد چلائی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اس مہم کے تحت کراچی کے

مختلف علاقوں میں 2000 سینٹر قائم کیے جائیں گے جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اس موقع پرسندھ حکومت نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو ان سینٹرز پر لیجا کر اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور انہیں پولیو جیسی جان لیوا بیماری سے محفوظ بنائیں۔ سندھ پولیو کی رینکنگ میں قدرے بہتر ہے اور سنہ 2018 میں صرف 1 پولیو کیس رپورٹ کیا گیا تھا ، تاہم حالیہ دنوں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث اس مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی یہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ تمام اسکولز پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے اور پولیو کے ٹیکے لگوائیں۔ یہ مہم کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سائٹ، گلشن اقبال، بلدیہ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد،گڈاپ اور بن قاسم ٹاؤنز میں 18 فروری سے 26 فروری تک جاری رہے گی۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے تصدیق کی تھی کہ کراچی، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے۔اعلامیے کے مطابق فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اورجنوبی وزیرستان کےسیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…