جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

قیلولے اور کافی کا امتزاج سستی بھگانے کے لیے مؤثر ہے : ماہرین

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دن کے وسط میں اکثر افراد سستی اور غنودگی محسوس کرنے لگتے ہیں جسے بھگانے کے لیے کچھ لوگ قیلولہ کرتے ہیں تو کچھ کافی سے مدد لیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اگر آپ کافی پینے کے ساتھ قیلولہ کریں تو آپ کی مستعدی میں اضافہ ہوگا۔

اور آپ خود کو زیادہ چاک و چوبند محسوس کریں گے؟ ماہرین اسے ’نیپ۔چینو‘ کا نام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف قیلولہ کرنا یعنی کچھ دیر سونا یا صرف کافی پینا سستی و غنودگی بھگانے کے لیے کافی نہیں۔ اگر آپ دونوں کو ایک ساتھ استعمال کریں گے تو آپ دگنا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ کافی پینے کے بعد 20 منٹ کا قیلولہ آپ کو پہلے سے زیادہ چاک و چوبند بنادے گا۔ آئیں دیکھتے ہیں یہ امتزاج کیسے کام کرتا ہے۔ ہمارے دماغ میں ایک کیمیکل ایڈنوسین پیدا ہوتا ہے جو اگر بہت ساری مقدار میں جمع ہوجائے تو ہم غنودگی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ جب ہم کافی پیتے ہیں تو کیفین دماغ کے ریسیپٹرز کو ایڈنوسین وصول کرنے سے روک دیتی ہے، تاہم کیفین کو خون میں شامل ہو کر اپنا کام دکھانے کے لیے 20 منٹ درکار ہیں۔ ایسے وقت میں قیلولہ کام کرتا ہے۔ نیند قدرتی طور پر دماغ سے ایڈنوسین کو صاف کردیتی ہے۔ اب جب آپ کافی پی کر قیلولہ کریں گے تو غنودگی ویسے ہی ختم ہوجائے گی، اس کے بعد ہمارے دماغ میں کیفین موجود ہوگی جو غنودگی کو دوبارہ پیدا ہونے سے روکے گی، یوں ہم پہلے سے زیادہ اور طویل وقت کے لیے مستعد اور چاک و چوبند رہ سکتے ہیں۔ سنہ 2006 میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں نے جب ’نیپ۔چینو‘ کا وقفہ لیا تو وہ زیادہ الرٹ اور ہوشیار رہے۔ لیکن اس ترکیب کو آزمانے سے پہلے کچھ چیزیں یاد رکھنی ضروری ہیں۔ قیلولہ 20 منٹ سے زیادہ نہ ہو، اس سے زیادہ سونا آپ کو گہری نیند میں لے جائے گا جس سے جاگنے کے لیے آپ کو کافی وقت لگے گا۔ اگر آپ نیند کے عارضے کا شکار ہیں تو اس سے پرہیز کریں۔ یہ طریقہ آپ کے لیے سونے کے مسائل میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔ اگر آپ کو کافی نہیں پسند تو اس کی جگہ سبز چائے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کے اثرات بھی بالکل کافی جیسے ہی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…