جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فواد خان کی میڈیا ٹیم نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبریں مسترد کردیں

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکار فواد خان کی میڈیا ٹیم نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے درج کیے گئے مقدمے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا ۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق 19فروری کو فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی۔ لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایسے میں فواد خان کی میڈیا ٹیم نے ان تمام بیانات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ اس میں کچھ بھی سچ نہیں ہے، جس وقت انسداد پولیو ٹیم نے گھر کا دورہ کیا اس وقت والدین (فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان)گھر میں موجود نہیں تھے۔اداکار کی میڈیا ٹیم نے بتایا فواد خان 13 فروری سے ملک سے باہر ہیں جہاں انہوں نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اب وہ امریکہ میں موجود ہیں۔فواد خان کی ٹیم نے کہا کہ ان کی سفری تاریخ واضح کرتی ہے کہ ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے جو فواد خان کی غیر موجودگی کو سامنے رکھتے ہوئے درج کی گئی اور انہیں ایف آئی آر کی خبر بھی میڈیا کے ذریعے موصول ہوئی۔ان کی ٹیم نے واضح کیا کہ فواد خان انسداد پولیو مہم کے مکمل حامی ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی ہدایات کو جانتے ہیں۔اداکار کی میڈیا ٹیم نے مزید کہا کہ فواد خان کی بیٹی کی تمام ویکسینیشن بروقت کرائی جارہی ہیں جس کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے اور ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے سے ان کی شہرت کو ٹھیس پہنچی، کیا اب بھی فواد خان کیخلاف ایف آئی آر منسوخ نہیں ہونی چاہیے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…