منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پلوامہ حملے پر ماورا حسین نے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے پلوامہ حملے پر بھارتیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا کراراجواب دیتے ہوئے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک بھارتی صارف نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سے کہا کہ

پلوامہ حملے پر آپ کی کیارائے ہے؟ سوال پوچھتے ہوئے انیل نامی صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے آپ اس سوال کا جواب نہیں دیں گی لیکن میں پھر بھی آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔تاہم ماورا نے نا صرف اس صارف کو جواب دیا بلکہ اس کا منہ بند کراتے ہوئے کہا ’’آپ نے میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی سوچ لیا کہ میں جواب نہیں دوں گی پہلی بات تو یہ ہے کہ دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا کہ ان کے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے۔پلوامہ حملے میں مرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر ماورا نے کہا ہر جان انسانی جان ہے، پلوامہ حملے پر دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا دنیا کے اس حصے سے مرنے والوں کے لیے صبر اور محبت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتا تو اس صورتحال میں نفرت پھیلانا بند کرو۔ماورا حسین کے پلوامہ حملے پر ردعمل سے ان بھارتی فنکاروں کو بھی سبق سیکھنا چاہئے جو پاکستان کے خلاف موقع سے فائدہ اٹھا کر نفرت پھیلارہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…