نواز الدین صدیقی کی فلم ’’فوٹو گراف‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا

19  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جانے والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹو گرافر کی زندگی پر مبنی اس فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ سنیا ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2 منٹ 34 سیکنڈ کے ٹریلر میں فوٹو گرافر کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں نواز الدین صدیقی رفیق کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ممبئی میں واقعی انڈین گیٹ وے آنے والے سیاحوں کی

تصاویر بناتا ہے اور وہیں اس کی ملاقات نوری نامی لڑکی سے ہوتی ہے۔فلم کی کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب اداکار کی دادی اْن کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دیتی ہیں لیکن رفیق انکار کرنے کے لیے سونی کو اپنی محبت ظاہر کرتا ہے بعدازاں دکھاوے کی محبت حقیقت میں بدل جاتی ہے۔رتیش بٹرا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی برلن فلم فیسٹیول میں تعریفیں سمیٹ چکی ہے جوکہ رواں سال 15 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…