منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ‘احسن خان

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)فلم اور ٹی وی کے خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی پہچان بنانے کے لئے انسان کو محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور جو شخص ناکامیوں سے دل برداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کرلیتا ہے۔

اس کیلئے اگلے راستے بند ہو جاتے ہیں مگر جن لوگوں نے بھی اپنی ناکامیوں سے کچھ سیکھنے کے بعد جدوجہد جاری رکھی وہ لوگ بلآخر اپنی منزل پرلازمی پہنچے ہیں ۔ احسن خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے آنے والے اداکاروں کی رہنمائی کی ہے اور بڑے مثبت انداز میں انہیں گائیڈ کیا ہے ۔آج خدا کی ذات نے مجھے جو شہرت دی ہے اس میں میرے والدین کی دعائوں کے ساتھ سینئر اداکاروں کی رہنمائی اور دوستوں کی حوصلہ افزائی شامل رہی ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان شوبز انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آرہا ہے اور خاص طور پر کراچی میں ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری عروج پر جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جلد ہی فلم انڈسٹری بھی اپنی بحالی کی جانب گامزن ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…