منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ دیویا دتہ کھل کر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) جنت نظیر وادی کی سرزمین تو پہلے ہی کشمیریوں پر تنگ ہے لیکن اب پلوامہ حملے کے بعد پورے بھارت میں کشمیریوں کے خلاف تشدد کی ایک لہر شروع ہوگئی ہے۔ بھارت کے جس بھی شہر میں کشمیری مقیم ہیں ان کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔

ایسے میں مودی سرکار تو مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے لیکن دردِ دل رکھنے والے افراد ان مظالم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ اداکارہ دیویا دتہ بھی انہی لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں دیویا دتہ نے کہا ’ میرے پیارے بھارت ، ہم شکستہ دل ہیں، ہمیں دھچکا لگا ہے اور ہم غمگین ہیں ، آئیے ہم سب لوگ مل کر اپنے غم کو عزت کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ ان لوگوں کے خلاف نفرت اور پاگل پن کا اظہار کرکے جو پاگل پن اور تشدد کے مجرم نہیں ہیں۔دیویا دتہ نے بھارتیوں سے درخواست کی کہ ’ برائے مہربانی وہ کام نہ کریں جنہیں ہم حقیر جانتے ہیں، آئیے ہم اس کی مثال قائم کریں، کشمیری طلبہ کو محفوظ رکھیے۔خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں کشمیری طلبہ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…