پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

عامرخان فلم ’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری بھی کریں گے

datetime 17  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان بالی ووڈ پروڈیوسر اور بھارت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’مغل‘‘ میں نا صرف

مرکزی کردار ادا کریں گے بلکہ فلم کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے۔اداکار عامر خان نے گزشتہ برس گلشن کمار کی سوانح حیات پر بننے والی فلم’’مغل‘‘چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور ہراسانی میں ملوث ہیں لہٰذا وہ کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو ہراسانی جیسے قبیح فعل میں ملوث ہو۔ عامر خان نے یہ اعلان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز سے قبل کیا تھا۔تاہم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلم ’’مغل‘‘ میں واپسی کررہے ہیں تاہم فلم کے ہدایت کار کو تبدیل کردیا گیا تھا اورپروڈیوسر نئے ہدایت کار کی تلاش میں تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ نئے ہدایت کار کے بجائے عامر خان خود ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر خان کسی فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ اس سے قبل وہ سپر ہٹ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کی ہدایت کاری بھی کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…