واشنگٹن (آ ن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکیسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی جانب سے سرمایے کی فراہمی نامنظور کیے جانے کے بعد ملک میں قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اس طرح صدر کے پاس پینٹاگون کے بجٹ سے سرمایے کے استعمال کا اختیار آ گیا ہے۔
امریکی صدر نے جمعے کی شام ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن امریکا پر حملہ آور ہیں، جو امریکی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ صدر کے اس اقدام پر ڈیموکریٹ قانون سازوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا ہے۔