اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ہالی ووڈ کے معروف گلوکار 69 برس کی عمر میں والد بن گئے

datetime 15  فروری‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)بدھ مت پر یقین رکھنے والے ہولی وڈ کے امریکی گلوکار رچرڈ گیئر 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے۔رچرڈ گیئر کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل ان کے ہاں 2000 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔رچرڈ گیئر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ان کی تیسری اہلیہ 35 سالہ الینجندرا سلوا سے ہوئی، جن سے انہوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی۔

الیجندرا سلوا سے قبل رچرڈ گیئر کی2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔رچرڈ گیئر نے پہلی شادی 1991 میں سپر ماڈل کنڈی کرافورڈ سے کی تھی جو محض 4 سال تک ہی چل سکی۔ایوارڈ یافتہ اداکار رچرڈ گیئر نے دوسری شادی اداکارہ کرے لوول سے کی، جن سے انہیں 2000 میں بیٹا ہوا۔رچرڈ گیئر کی دوسری شادی بھی 2013 میں طلاق پر ختم ہوگئی، جس کے بعد اداکار نے اسپینش اداکارہ الیجندرا سلوا کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔ہولی وڈ اداکار اور اسپینش اداکارہ نے 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اگست 2018 میں شادی کی تھی۔جہاں رچرڈ گیئر کی یہ تیسری شادی تھی، وہیں الیجندرا سلوا کی بھی یہ دوسری شادی تھی اور اب دونوں دوسری مرتبہ والدین بنے ہیں۔شادی کے ایک ماہ بعد ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کیہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ہیلو میگزین کے مطابق رچرڈ گیئر نے اپنے بیٹے کا نام الیگزینڈر رکھا ہے۔خیال رہے کہ رچرڈ گیئر امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1960 کے بعد اداکاری کی شروعات کی۔رچرڈ گیئر اب تک 60 سے زائد فلموں اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔شاندار اداکاری پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔رچرڈ گیئر مذہبی حوالے سے بدھ مت کے پیروکار ہیں، ابتدائی طور پر وہ میتھوڈسٹ مسیحی تھے۔متنازع مذہبی خیالات اور سیاسی نطریوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔رچرڈ گیئر نے آسکر، اسکرین گلڈ اور گولڈن گلوب سمیت دیگر ایوارڈز جیت رکھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…