جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

دلیپ کمار کی نواسی نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کا اعلان کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی) لیجنڈی اداکار دلیپ کمار کی نواسی سائشا سیہگل نے تامل اداکار آریا کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا۔21 سالہ سائشا سیہگل نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی اور اپنے ہونے والے شوہر آریا کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’ ہمارے والدین اور فیملی کی دعاؤں کے ساتھ ہم آپ لوگوں کو اپنی زندگی کے سب سے بہترین دن کے حوالے سے بتانے جارہے ہیں، ہم دونوں رواں برس مارچ میں شادی کرنے جارہے ہیں، زندگی کے نئے سفر کیلئے ہمیں آپ کی دعاؤں

اور نیک خواہشات کی ضرورت رہے گی۔خیال رہے کہ 38 سالہ جمشید سیتھیرا کتھ کو تامل فلم انڈسٹری میں آریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سائشا سیہگل اور آریا نے گزشتہ برس تامل رومانٹک کامیڈی فلم گھجنی کانتھ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔سائشا سیہگل معروف اداکار سمیت سیہگل اور شاہین بانو کی صاحبزادی اور کنگ آف ٹریجڈی دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے بھائی سلطان احمد کی نواسی ہیں۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے سائشا سیہگل کو ہی ان کی نواسی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…