جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں اسٹیٹس فیچر کے لیے الگورتھم کی آزمائش شروع

datetime 14  فروری‬‮  2019 |

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنے ایک مقبول ترین فیچر میں بڑی تبدیلی کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اور یہ تبدیلی فیس بک نیوزفیڈ کے الگورتھم سے ملتی جلتی ہے جو صارفین کے لیے دھچکا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں اسٹیٹس فیچر کے لیے ایک الگورتھم کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں دوستوں کے اسٹیٹس یا اسٹوریز وقت یا تاریخ کی بجائے لوگوں کی

دلچسپی کو مدنظر رکھ کر نظر آئیں گے۔ اس تبدیلی کی آزمائش برازیل، اسپین اور بھارت میں محدود صارفین میں کی جارہی ہے اور مستقبل قریب میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ اسٹیٹس بنیادی طور پر اسٹوریز جیسا فیچر ہے جس میں صارفین تصاویر، ٹیکسٹ پیغامات یا ویڈیوز وغیرہ کو 24 گھنٹے کے لیے پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اس وقت اسٹیٹس فیڈ میں وقت یا تاریخ کے لحاظ سے دوستوں کی اسٹوریز نظر آتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ تازہ ترین سب سے اوپر ہوتی ہے۔ مگر یہ طریقہ کار کچھ افراد کو زیادہ پسند نہیں جو چند مخصوص دوستوں کی اسٹوریز ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس کا حل نئے الگورتھم میں دیا جائے گا جو صارفین کے رجحان کو دیکھ کر اسٹیٹس کی ترتیب کا تعین کرے گا یعنی آپ کس دوست کی اسٹوری اکثر دیکھتے اور اس پر کسی قسم کا ریپلائی کرتے ہیں یا کس دوست کے ساتھ واٹس ایپ پر زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔ کسی اور ایپ میں اس طرح کی تبدیلی حیرت انگیز نہیں ہوتی مگر واٹس ایپ دیگر سے مختلف ہے جس میں پرائیویسی پر زور دیا جاتا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کے برعکس اس انکرپٹڈ ایپ میں صارفین کا زیادہ ڈیٹا اکھٹا نہیں کیا جاتا، مگر الگورتھم کے لیے اپلیکشن کو صارفین کے ڈیٹا کی ضرورت ہوگی (اگر آپ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ آپشن اپناچکے ہیں تو آپ کی ترجیحات پہلے ہی اس کمپنی کے پاس محفوظ ہیں)۔ پھر فیس بک اور انسٹاگرام کے الگورتھم کو متعدد افراد پسند نہیں کرتے جس میں لگتا ہے کہ جیسے یہ کمپنی جان بوجھ کر مختلف پوسٹس کو نیچے دبا دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…