اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

فلم ’’تیزاب‘‘ نے میری زندگی بدل دی تھی : مادھوری ڈکشٹ

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1998ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’تیزاب‘ نے مجھے شہرت بخشی۔بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں معروف پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے مقبول نہ ہونے کی وجہ سے معاون اداکارہ کے کردار میں لیا جاتا تھا۔

اور بعد ازاں کئی فلمیں بھی کیں جوکہ ناکامی کی وجہ سے شہرت دلوانے کا سبب نہ بن سکی تھیں۔مادھوری نے بتایا کہ1988ء میں جب فلم ’تیزاب‘ ریلیز ہوئی تو اس نے میری زندگی ہی بدل دی تھی، مجھے آج بھی یاد ہے جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکا میں تھی اور واپس بھارت آنے کے لیے ایئرپورٹ کے لیے اپنی گاڑی کی جانب بڑھی تو وہاں تین بچے موجود تھے جو میری گاڑی صاف کر رہے تھے۔اْن تینوں بچوں نے مجھے دیکھ کر آواز بلند کی کہ ’وہ دیکھو ہیروئن ہیروئن‘ اور پھر وہ تینوں بچے بھاگتے ہوئے میری جانب لپکے اور مجھ سے آٹوگراف مانگنے لگے تو میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ’ایم ‘ لکھ دیا جس پر اْن تینوں میں سے کسی ایک نے فوری کہا کہ ’دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے‘ اور یہ وہ وقت تھا جب میری پہلی بار عوام میں پہچان بنی کیوں کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس فلم کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملے گی۔واضح رہے کہ 1988ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’تیزاب‘ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…