ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ اور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کی طرف جائیں ،دس ارب سے زائد ریکارڈ مہنگے ترین قرضے لئے گئے ، آنے والا وقت ملک اور قوم کیلئے تکلیف دہ ہے ،وزیراعظم صاحب پارلیمنٹ آکر سامنا کریں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور پلواشہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بالآخر منگو حکومت نے سات ماہ بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کردیا۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ یہ یوٹرن نہیں قوم کے ساتھ فریب اور دھوکہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی تو وزیراعظم پہلے ہی تھے تاہم اب آئی ایم ایف کے بھی کٹھ پتلی نکلے،ریٹائرڈ برگیڈیئر اعجاز شاہ کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بنانے کی بات ہورہی ہے ،وزیراعظم اپنا عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کی طرف جائیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے سفیر کے طور پر پاکستان میں کام کیا ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ یو اے ای اور چین سے مدد ہورہی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ چین سے جو کچھ مل رہا ہے اس بارے میں بتایا جائے کہ وہ قرضہ ہے یا ڈپازٹ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ دس ارب سے زائد ریکارڈ اور مہنگے ترین قرضے لیئے گئے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے آٹھ سو جائیدادوں کا دعویٰ کیا تھا ،وہ جائیدادیں کہاں ہیں ؟۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ اکانامک پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ خسارہ کیسے پورا ہوگا ؟ نفیسہ شاہ نے کہاکہ آنے والا وقت ملک کے عوام کے لئے اور بھی تکلیف دہ ہے ۔پلواشہ خان نے کہاکہ ریٹائرڈ برگیڈیئر اعجاز شاہ کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بنانے کی بات ہورہی ہے ۔پلواشہ خان نے کہا کہ اعجاز شاہ کو محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے ممکنہ قاتلوں میں نامزد کیا تھا ۔پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلواشہ خان نے کہا کہ چند پہلے عمران خان بلوکی میں بریگیڈیئر کے حلقے میں مشرف پر بات کررہے تھے ،جس شخص کو محترمہ بے اپنے قاتلوں میں پہچانا اس کے ہاں ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں،عمران خان خود جنرل مشرف کے ساتھی تھے ۔

انہوں نے کہاکہ مشرف کے پاس 100 سیٹس لینے والے آج این آر او کی مخالفت کررہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کی این آر او کون دے رہا ہے ۔پلواشہ خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس چھوڑ کر کس سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پلواشہ خان نے کہاکہ وزیراعظم اپنا عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کی طرف جائیں۔پلواشہ خان نے کہا کہ پوزیشن کے تمام لیڈر قید کرلیں، عوام باہر نکلیں گے۔ پلواشہ خان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے گورباچوف بنتے جارہے ہیں۔

پلواشہ خان نے کہاکہ وقت بتائے گا کہ کون ڈھیل مانگنے اور کرنے جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر بنی گالہ جانے کی دھمکی کس کو دے رہے ہیں،وزیراعظم ہاؤس نہ چھوڑیں عہدہ چھوڑے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں تین طاقتور مراکز ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آج سامنے آکر وہ بات کریں جو کنٹینرز پر کھڑے ہو کر کہتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔ پلواشہ خان نے کہا کہ سی پیک میں کن کن شرائط پر لوگوں کو شامل کیا گیا؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…