منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ منگل کو وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 1000 پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ جامن، آڑو، امرود، لوکاٹ، آلوبخارہ، چیکو کے پودے لگائے جائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ پھل دار پودے

فضل الحق روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ وزارت صحت و مقامی آبادی پودوں کی دیکھ بھال کی ذمے دار ہو گی۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ پھل دار شجر کاری وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ،دوسرے مرحلے میں مزید مقامات پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ پورے پاکستان کو سر سبز شاداب کرنا ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ 10 ارب درخت لگانے کی مہم سے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ سر سبز شاداب پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا عزم ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ درخت موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…