جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

زرداری، فریال ،مراد علی شاہ کا بھی نمبر آگیا؟ نیب نے خاموشی سے کیافیصلہ کرلیا؟ملکی سیاست میں ہلچل

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

راولپنڈی(آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں تفتیش کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا اور تینوں رہنماؤں کی طلبی نیب راولپنڈی بیورو میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں سا بق صدر آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف رخواست کی جلد سماعت کیلئے بھی رجوع کر رکھا ہے۔نیب نے اکتوبر 2017 میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم اس پر سماعت نہیں ہوئی تھی۔ نیب کی درخواست پر ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف درخواست کو سماعت کیلئے 6 مارچ کو مقرر کر دیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) بے نامی اکانٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے نے اسی معاملہ میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور بینکر طحہ کو گرفتار کیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اومنی گروپ کے سربراہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلق کا اقرار بھی کر چکے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…