جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ برس اگست میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب کہ بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’سنجو‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی سوانح حیات سے اخذ کی جائے گی اور ان کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے چند پروڈیوسرز حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔اگست 2018 میں ہی ممبئی مرر نے بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے مالکانہ حقوق پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے حاصل کرلیے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔لیکن اب خود ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ثانیہ مرزا کے مطابق باہمی رضامندی کے ساتھ ہی فلم بنائی جا رہی ہے اور فلم کی تیاری میں ان سے مشاورت بھی کی جائے گی اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کی مشاورت فلم کے لیے اہم ہے۔ یہ نہیں بتایاگیا کہ فلم کب تک ریلیز ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بہترین ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…