جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ٹچ ٹیکنالوجی کو الوداع کہنے والا سب سے منفرد فلیگ شپ فون متعارف

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے آئی فون ایکس کی آمد ہوئی ہے اس وقت سے لگ بھگ تمام کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ ایپل کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کا فلیگ شپ فون متعارف کرانا ہے اور تمام کمپنیاں اس کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

اور اب ایک نئی لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی ایل جی کے نئے فلیگ شپ فون جی 8 تھن کیوں بھی اس کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہونے والا ہے۔ کچھ دن پہلے ایل جی نے تصدیق کی تھی کہ جی 8 کے فرنٹ کیمرے میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جو کہ گہرائی میں جاکر تجزیہ کرسکتی ہے، یا آسان الفاظ میں یہ فون چہرہ شناخت کرنے والی تھری ڈی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جیسا آئی فون ایکس یا آئی فون ایکس ایس میں موجود ہے۔ اور ایل جی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ یہ ایسا فون ہوگا جس میں فیچرز استعمال کرنے کے لیے ٹچ اسکرین کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ جیسچر کنٹرول دیا جائے گا جو کہ روایتی ٹچ کی جگہ لے گا یا کم از کم کئی فیچرز اس پر کام کریں گے۔ جیسچر کنٹرول میں آپ فون کی اسکرین سے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے اپنی پسند کے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔ اور ہاں ایک لیک میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ایل جی جی 8 میں سیکنڈری ڈسپلے بھی دیا جارہا ہے یعنی اس میں آگے کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے اسکرین دیئے جانے کا امکان ہے۔ چونکہ یہ ایل جی کا سب سے زیادہ جدید فون ہوگا تو اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوگی۔ ایک لیک کے مطابق ایل جی جی 8 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 904 ڈالرز کا ہوگا۔ اگر یہ قیمت درست تو بھی یہ آئی فون ایکس ایس کے مقابلے میں سستا ہی ہے جس کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے مگر 900 ڈالرز بھی کم نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…