بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی دارالحکومت میں سائنس وٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کیلئے تیاریاں مکمل

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے دارالحکومت اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لیےمنصوبے کو حتمی شکل دے دی جس کے لیے حکومت نے فنڈ بھی مختص کرلیا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق

سائنس وٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کا مقصد طلبا کو سائٹنفک ریسرچ کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ پارک وفاقی دارالحکومت میں کومسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے تعمیر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کرلیے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ منصوبے کی فزبیلٹی رپورٹ ایک معروف کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ کومسیٹس یونیورسٹی کے سیکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا مقصد طلبا میں سائنٹفک تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارک کی تعمیر سے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم میں مدد ملے گی اور اس کے ذریعے ملک بھر میں انٹرپینورشپ میں اضافے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلبا کو سائنس سے متعلق تازہ ترین سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔ کامیسٹس کے ریکٹر نے مزید کہا کہ منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا کیونکہ اس کی فزبیلیٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…