اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، عامرکیانی

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز میں نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا ، نئے منصوبوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشین مریضوں کے لواحقین کی زنانہ اور مردانہ انتظار گاہوں کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی والی الگ وارڈ کارڈیالوجی کی فارمیسی اور تزین نو شدہ سرجیکل وارڈ شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ پمز میں جدید

اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔عامر کیانی نے کہا کہ پمزہسپتال کو جدید مشینری اور سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت کے مطابق پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ پمز میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی جدید ترین مشینیں نصب کر دی گئی ۔عامر کیانی نے کہاکہ مشین سے انفیکشن کا ممکنہ باعث بننے والے فضلے کو محفوظ طریقے سے موقعے پر ٹھکانے لگا دیا جائیگا۔ عامر کیانی نے کہاکہ ان مشینوں کی بدولت فضلہ ٹھکانے لگانے کی لاگت نہ صرف کم ہو جائے گی بلک ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت صحت کی سہولیات کو وسیع کرنے اور اس میں بہتری لانے کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں ن ے کہاکہ سرطان کے مریضوں کیلئے نئے وارڈ کے افتتاح کے بعد اب ان مریضوں کیلئے بیڈز کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے ۔عامر کیانی نے کہا کہ یورالوجی اور پلاسٹک سرجری کروانے والوں کے لے بھی سرجیکل وارڈ ون کی نئے سرے سے تزین وآرائش کر کے سہولیات کوبہتر بنا دیا ہے۔عامر کیانی نے کہا کہ کارڈیک سنٹر میں مریضوں کے تیماردارون اور لواحقین کے لے بھی انتظارگاہیں بھی بنا دی ہیں جس سے مریضوں کے لواحقین بہتر طریقے سے اپنے مریضوں کا خیال رکھ سکیں گے ۔عامر کیانی نے کہا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کارڈیک سنٹر میں فارمیسی بھی بنا دی گئی ہے ۔ عامر کیانی نے کہاکہ نرسنگ سیل بھی بنا دیا ہے، حکومت نرسوں کی استعداد سازی کو اپنا ویژن سمجھتی ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ نرسنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کے جا رہے ہیں ۔عامر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں دس ارب کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی بنا رہے ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…