بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیہا ککڑ نے ہمانشو کوہلی سے بریک اپ بارے خاموشی توڑ دی

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔

گلوکارہ نے کہاکہ ابھی میں کہہ سکتی ہوں کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے، جب میرا تعلق قائم تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی، اس دور میں میرا سارا وقت اور توانائی اس فرد کے لیے تھی جو میرے لائق نہیں تھا اور اس کا مستحق نہیں تھا، اور اندازہ لگائیں، اسے اتنا زیادہ وقت دینے کے باوجود وہ ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ ہم اکھٹے نہیں ہوتے۔دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جڑنے والے ہیں تو ان کے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔جس کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے کی تصدیق بھی کی۔اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے عادت ہوگئی ہے سب سننے کی سب سہنے کی۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا، بتا بھی نہیں سکتی کیا ملا۔30 سالہ نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں، ایک پرسنل ایک پروفیشنل، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیشہ مسکراتے دیکھیں گے۔اس بریک اپ نے گلوکارہ کو ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ میں نیہا ککڑ نے اسٹوریز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔انہوں نے لکھا ہاں میں ڈپریشن کا شکار ہوں، اس کے لیے دنیا میں موجود تمام منفی لوگوں کا شکریہ، مبارک ہو آپ سب مجھے میری زندگی کے بدترین دن دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا’ میں واضح کرنا چاہتی

ہوں کہ یہ صرف ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے نہیں، یہ سب دنیا کی وجہ سے ہوا۔ وہ لوگ جنہوں نے مجھے میری ذاتی زندگی جینے نہیں دی۔ میں ان سب کی شکرگزار ہوں جو میرے کام یا مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر وہ لوگ جو میرے بارے میں جانے بغیر بکواس کرتے ہیں جن کے باعث میں سخت دور سے گزر رہی ہوں، میں ان سے التجا کرتی ہوں مجھے ہنسی خوشی جینے دیں۔

میں التجا کرتی ہوں میری ذات کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، مجھے جینے دیں۔ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ وہ جس رئیلٹی شو کی جج تھیں، اس کی شوٹنگ کے دوران بھی اچانک پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔اب نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر میں اب بہت خوش ہوں، مجھے احساس ہوچکا ہے کہ میرا خاندان میری زندگی میں کسی فرد کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے۔ میں خوش ہوں جو کچھ بھی ہوا اس سے اپنے خاندان کی اہمیت کا احساس ہوا، اس برے تجربے

کے بعد میں اب کسی سے محبت کے لیے تیار نہیں، میں اکیلے ہی خوش ہوں۔نیہا کے کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو گلوکارہ نے 2006 میں بھارتی میوزک شو انڈین ائڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا تھا، تاہم گزشتہ سال وہ شو کی جج بنیں۔2008 میں نیہا نے اپنا پہلا میوزک البم ’نیہا دی راک اسٹار‘ لانچ کیا تھا۔نیہا کئی بولی وڈ فلموں میں گانے گا چکی ہیں، جن میں ‘آنکھ مارے’، ’سنی سنی‘، ’کالا چشمہ‘، ’دلبر‘ شامل ہیں۔نیہا گلوکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…