جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

یہ یقین کرنے میں عرصہ لگا کہ سری دیوی ہم میں نہیں رہیں، مادھوری

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ انہیں بہت دنوں تک یقین نہیں آیا تھا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی کومداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا ہے تاہم ان کے مداح اورساتھی اداکاروں کے لیے آج بھی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سری دیوی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں

سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین کرنے میں بہت عرصہ لگا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔مادھوری ڈکشٹ طویل عرصے بعد فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ اور’’کلنک‘‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم ’’کلنک‘‘ کا کردار مادھوری سے قبل اداکارہ سری دیوی کرنے والی تھیں لیکن ان کی اچانک موت کے بعد اس کردار کی پیشکش مادھوری کو کی گئی۔ مادھوری نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اس کردار کی آفر کی گئی تو میں سری دیوی کی موت کی وجہ سے صدمے میں تھی میں نے فلم کے ہدایت کار کو کہا ’’کیا آپ سچ میں چاہتے ہیں کہ میں یہ کردار کروں؟‘‘ بعد ازاں مادھوری نے اس کردار کے لیے حامی بھرلی۔واضح رہے کہ سری دیوی کی موت کے بعد ان کی بیٹی جھانوی کپورنے مادھوری اورسری دیوی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مادھوری کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے میری والدہ کے کردارکو کرنے کی حامی بھری کیونکہ یہ فلم میری ماں کے دل کے بہت قریب تھی۔واضح رہے کہ سری دیوی کی موت کو رواں ماہ کی 24 تاریخ کو پورا ایک سال ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…