منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نے اْس وقت میرا ساتھ دیا اور اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا : شاہ رخ خان

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے اْس وقت میرا ساتھ دیا اور اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے ماضی کے واقعات دہراتے ہوئے کہا ’مجھے آج بھی یاد ہے جب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے۔

کا پریمئر ہوا تھا اس وقت میرے سب دوست میرے ساتھ بیٹھے تھے، سکرین پر فلم کا سین چل رہا تھا جس میں میں کہتا ہوں’راج اگر یہ تجھ سے پیار کرتی ہے تو پلٹ کے دیکھے گی، پلٹ پلٹ پلٹ‘ اس وقت وہاں موجود میرے تمام دوستوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا اس سین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اگر لڑکی نہیں پلٹی تو تم اسے ماردوگے جیسے بازیگر میں تم نے شلپا شیٹھی کو ماردیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا اگر تم اس فلم میں نہ ہوتے تو شاید یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی، یہ بات سن کر میں بہت اداس ہوگیا تھا تاہم سلمان خان وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا یہ فلم زبردست ہے‘۔شاہ رخ خان بھی یہ قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنی فلموں کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے انہیں ’رومینٹک ہیرو‘ کا خطاب ملا۔ کنگ خان نے کہا میں رومینٹک سین کرتے ہوئے بہت گھبراتا تھا تاہم میری ساتھی اداکاراؤں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ چاہے وہ کاجول، مادھوری یا جوہی چاؤلہ ہو، میں ان تمام خواتین کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…