دنیا کے پہلے 5 بیک کیمروں والے فون کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

9  فروری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت بیشتر افراد کی توجہ 20 فروری کو متعارف کرائے جانے والے سام سنگ گلیکسی ایس 10 سیریز پر ہے مگر 25 فروری سے شروع ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر جو ڈیوائسز سامنے آئیں گی ان میں نوکیا 9 پیور ویو سب سے منفرد ہے۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ثابت ہونے والا ہے جس میں بیک پر 5 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔ نوکیا کافی عرصے سے اسمارٹ فون مارکیٹ میں زیادہ نمایاں کمپنی نہیں مگر اسے توقع ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون صورتحال بدل دے گا۔ اور 5 بیک کیمروں سے لیس لوگوں کی توجہ کیوں حاصل نہیں کرے گا جبکہ ابھی تک 4 سے زیادہ کیمروں والا فون سامنے ہی نہیں آیا ہے۔ اور اب اس فون کی واضح تصویر اور ڈیزائن لیک ہوکر سامنے آگئے ہیں۔ 91 موبائل نے نوکیا 9 پیور ویو کے پریس رینڈر لیک کیے اور ان تصاویر سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والی رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں۔ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا اور تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں کیمرے گول دائرے میں دیئے گئے ہیں جن میں ایک ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس موڈیول بھی بائیں اور دائیں موجود ہیں۔ نوکیا پہلی بار اپنے فون میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سنسر کا فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے۔ مگر ڈیزائن کے لحاظ سے یہ زیادہ منفرد فون نہیں اور اس میں بیزل کافی نمایاں ہیں۔ یہ فون ممکنہ طور پر گزشتہ سال کے اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ اس فون میں 5.99 انچ ڈسپلے دیا جائے گا، یعنی یہ چند منفرد اور مڈرینج فیچرز اور ڈیزائن کا حامل فون ہوگا جس کی قیمت کا فی الحال کوئی اندازہ لگانا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…