پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ اس سے مزید کیا فائدہ ہوگا؟وزارت خزانہ نے حیرت انگیز وجہ بتادی 

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہو گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض فراہمی کیلئے ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے تاہم دونوں پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ذرائع نے بتایا کہ اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا کہ موسم بہار میں

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے معاملات طے ہوجائیں گے۔ترجمان وزرت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق آئی ایم ایف پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں تاہم اچھا پروگرام ملتے ہی معاہدہ کرلیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ڈالرز کے حصول کیلئے نہیں لے رہے بلکہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…