پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے عمران خان سے استعفیٰ لیں وہ بھی نیب کو مطلوب ہیں‘مسلم لیگ (ن) لاہور

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے عمران خان سے استعفیٰ لیں وہ بھی نیب کو مطلوب ہیں،کاش جتنی تیز حکومتی ترجمانوں کی زبانیں چلتی ہیں، اتنی تیزی سے حکومت بھی چلاسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رہنماؤں نے کہا کہ نیب کو ہیلی کاپٹر اور علیمہ باجی کیس میں عمران خان کو بلانا چاہئے۔ نیب کو عمران کو بھی 120 دن جیل میں رکھنا چاہئے۔ حکومت کے پاس ملک وقوم کی خدمت کے لئے کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی وژن، کاش جتنی تیزترجمانوں کی زبانیں چلتی ہیں، اتنی تیزی سے حکومت بھی چلاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے کٹھ پتلی ترجمانوں کے ذریعے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست کررہے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کے گمنام ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جان چکی ہے نوازشریف کی کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہو سکتا تو حاسد اور نالائق حکومت نے نوازشریف کی صحت پر سیاست شروع کر دی ہے۔مگر نوازشریف کسی قسم کی ڈیل نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بری خبر ہی مل رہی ہے۔ عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…