جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

حجاب کے معاملے میں تنقید پر اے آر رحمٰن بیٹی کے حق میں بول پڑے

datetime 8  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کی بیٹی کے حجاب پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے منفی پروپیگنڈا شروع کرتے ہوئے گلوکار کو ایک قدامت پسند شخص قرار دیدیا۔اے آر رحمٰن کے آسکر ایوارڈ جیتنے کے 10 برس مکمل ہونے سے متعلق منعقدہ ایک تقریب کے دوران جب ان کی صاحبزادی خدیجہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو انہوں نے باحجاب رہتے ہوئے اسٹیج پر اپنے والد کا انٹرویو کیا۔

تاہم اس تقریب کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے خدیجہ کے لباس کی وجہ سے ان کے والد اے آر رحمٰن کو ایک قدامت پسند شخص قرار دیا۔یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے بیٹی کے حجاب پہننے پر اے آر رحمٰن کو ایک قدامت پسند شخص قرار دیا تھا۔لوگوں نے خدیجہ کے حجاب پہننے اور دیگر بیٹیوں کے حجاب نہ پہننے کو اے آر رحمٰن کا اسلام کے لیے دکھاوا قرار دیا۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ خدیجہ کا حجاب صرف ایک دکھاوا ہے جس میں حقیقت نہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ حجاب ان کے والد نے انہیں زبردستی پہنایا ہے اور تصویر بنواکر اسے آزادی انتخاب کا نام دیا۔کچھ صارفین اپنی مرضی کا لباس اور برقع پہننے کے خدیجہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے بھی نظر آئے۔ لوگوں کی تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اے آر رحمٰن نے اپنے گھر کی خواتین کی معروف بھارتی تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔اس ٹوئٹ میں اے آر رحمٰن کی بیٹی حجاب میں ہی موجود تھیں۔اے آر رحمٰن کی صاحبزادی نے حجاب پہننے کے باعث سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا صارفین کو کرارا جواب دیدیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگ میرے بارے میں تبصرہ کر رہے ہیں اور اس حجاب کو میرے والد کی جانب سے میرے لیے زبردستی قرار دے رہے ہیں، تاہم میں انہیں صرف اتنا جواب دینا چاہوں گی کہ میرے والدین کا میرے حجاب پہننے یا اس کا انتخاب کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خدیجہ نے مزید کہا کہ پردہ اختیار کرنا میری ذاتی خواہش ہے جسے میں نے عزت کے ساتھ قبول بھی کیا ہے کیونکہ میں ایک باشعور بالغ لڑکی ہوں اور اپنی زندگی میں (اچھے فیصلوں کے) انتخاب کے بارے میں جانتی ہوں۔اے آر رحمٰن کی بیٹی نے اپنے پیغام میں بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ایک انسان کو مکمل حق کے وہ اپنے لباس کا انتخاب کرے یا وہ کام کرے جو اس کا دل چاہیے اور میں یہی کر رہی ہوں۔انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگ صورتحال کے بارے میں جانے بغیر میرے بارے میں اپنے فیصلے دینے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…