اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی ویب سائٹ کی جانب سے سائبر سیکورٹی کے حوالے سے دنیا کے 60 ممالک کی رینکنگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سیکورٹی کے حوالے سے دنیا کے 60 ممالک کاجائزہ لیا گیا جن میں رینکنگ کے اعتبار سے بدترین سائبر سیکورٹی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ بدترین سائبر سیکورٹی کے حوالے سے
الجزائر پہلے، انڈونیشیا دوسرے، ویتنام تیسرے، بنگلہ دیش چھٹے، ایران نویں اور بھارت پندرہویں نمبر پر ہے جبکہ بہترین سائبر سیکورٹی رکھنے والے ممالک میں جاپان، فرانس، کینیڈا، ڈینمارک اور امریکا بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی ویب سائٹ نے ان ممالک میں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے ملک میں سائبر قوانین کے نفاذ، موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مالیاتی اداروں پر سائبر حملوں کا جائزہ لیا۔