نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا معروف کارساز کمپنی لیمبارگنی نے جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کار ’ہوراکین ایوو‘ بھارت میں متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین، پُر تعیش اور اسپورٹس کار تیار کرنے والی کمپنی لیمبارگینی نے جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے آرارستہ کار ’ہوراکین ایوو‘ کا جدید ورژن بھارت میں متعارف کرا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ’ہوراکین ایوو‘ کو بھارت میں متعارف کروانے سے قبل بحرین میں اس کی نمائش کی تھی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ
بھارت میں متعارف کی گئی ہوراکین ایوو اپنی پیشرو کے مقابلے میں زیادہ بہتر صلاحتیوں کی حامل ہے، جدید ہوراکین ایوو میں (ایرو ڈاینامک) ہوا کو کاٹنے کی صلاحیت میں مزید بہتر کی گئی ہے۔ لیمبارگینی نے ہوراکین ایوو میں جدید ورژن 5.2 لیٹر وی 10 انجن دیا ہے جبکہ گاڑی کی تیز ترین رفتار 323.5 میل فی گھنٹہ ہے، جو 9 سیکنڈ میں 200-0 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ کمپنی نے ہوراکین ایو و میں 8.4 انچ کی بڑی ٹچ اسکرین بھی لگائی، جبکہ گاڑی میں لیمبارگینی کے نئے حفاظتی سسٹمز کو بھی نصب کیا گیا ہے۔