واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیرِ اثر علاقہ زیادہ سے زیادہ اگلے ایک ہفتے میں مکمل طور پر آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ ان کی زمین چھن چکی ہے اور دولت اسلامیہ کی خلافت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس گروہ کے کچھ چھوٹے دھڑے اب بھی ہیں جو بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، غیر ملکی جنگجوؤ ں کو کسی صورت امریکہ تک
رسائی نہیں ہونی چاہیے۔داعش نے کچھ عرصے انٹرنیٹ کا ہم سے بہتر استعمال کیا۔ انھوں نے انٹرنیٹ کو شاندار طریقے سے استعمال کیا لیکن اب وہ اتنے اچھے نہیں رہے،صدر ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے کئی برسوں میں مل کر کام کر رہے ہوں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک یہ اعلان ہو جانا چاہیے کہ 100 فیصد خلافت ہمارے پاس ہو گی،تاہم انھوں نے کہا کہ وہ احتیاطاً اس بارے میں باقاعدہ اعلان کا انتظار کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ نے کانفرنس میں کہا کہ ان کی زمین چھن چکی ہے اور دولت اسلامیہ کی خلافت کو ختم کر دیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا اس گروہ کے کچھ چھوٹے دھڑے اب بھی ہیں جو بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی جنگجوؤ ں کو کسی صورت امریکہ تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔امریکی صدر کے بقول انھوں نے کچھ عرصے انٹرنیٹ کا ہم سے بہتر استعمال کیا۔ انھوں نے انٹرنیٹ کو شاندار طریقے سے استعمال کیا لیکن اب وہ اتنے اچھے نہیں رہے۔