منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اداکار آیوشمن کھرانہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ، اہلیہ بھی حیران رہ گئی

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار آیوشمن کھرانہ کے لیے 2018 بہترین سال ثابت ہوا جب ان کی فلموں نے مقبولیت اور بزنس میں شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔مگرایک وقت تھا جب ان کی صلاحیت پھر لوگوں کو بالکل یقین نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی بیوی طاہرہ کشیپ بھی ماننے کے لیے تیار نہیں تھی کہ ان کا شوہر اداکار بن سکتا ہے۔اس بات کا انکشاف

طاہرہ کشیپ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلی بار آیوشمن کھرانہ نے انہیں بتایا کہ وہ اداکار بننا چاہتے ہیں تو ان کا ردعمل کیا تھا ‘ میرا شوہر مجھے کہہ رہا تھا کہ وہ اداکار بننا چاہتا ہے اور میں اس کا مذاق اڑانے لگی، میں نے مذاق میں کہا ‘اے شکل دیکھی ہے جو اداکار بننا چاہتے ہو؟ تو مجھے آیوشمن پر یقین نہیں تھا، میں کافی بے رحم تھی اور اس پر ہنسنے لگی تھی، یہ وہ بدترین ردعمل ہے جو آپ کسی شخص کے سامنے ظاہر کرسکتے ہیں۔طاہرہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے اعتماد کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں ‘ ممگر پھر مجھے احساس ہونے لگا، واہ یہ مرد تو کچھ کہنے کا حوصلہ رکھتا ہے، یہ اس کا طریقہ تھا جو وہ زندگی کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا اور یہ میرا طریقہ تھا جو میں اپنے خیالات (ڈائریکٹر بننا) چھپانا چاہتی تھی۔طاہرہ کو اپنے خواب کی تعبیر کے لیے مشکل وقت کا سامنا ہوا اور سخت حالات سے گزر کر وہ اسے ممکن بناسکیں۔انہوں نے ایک مختصر فلم ٹافی کی ہدایات دی ہیں اور اب ایک اور فلم پر کام کررہی ہیں۔گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوچکی ہیں۔اس کے بعد انہوں نے سرجری بھی کرائی اور اب بھی ان کا علاج جاری ہے۔طاہرہ کشیپ نے علاج کے دوران اخلاقی مدد فراہم کرنے پر شوہر سمیت اپنی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی تھی، مگر وہ کالج کے زمانے سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔طاہرہ اور آیوشمن کھرانہ کے 2 بچے بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…