اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گلگت بلتستان کا دورہ پھر منسوخ ہو گیا ۔ شیڈول جلسوں سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف کا تیسرا دورہ بھی منسوخ ہو گیا ہے عمران خان نے اتوار کے روز سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا اور انتخابی مہم کے لئے تین روزہ دورے پر گلگت جانا تھا ۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے تاہم عمران خان شیڈول جلسوں سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔ دورہ کی اگلی تاریخ کا اعلان موسم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ریحام خان ، جہانگیر ترین ، فیصل جاوید اور دیگر پارٹی کے اعلی عہدیداران عمران کے ہمراہ گلگت جانا تھا ۔