جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کا ری فربشڈ آئی فون ایکس اب کم قیمت میں دستیاب

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ایپل کے پہلے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس آئی فون ایکس خریدنے کے خواہش مند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ ڈیوائس 899 ڈالرز (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے کافی سستا خریدنا ممکن ہے۔

مگر بس ایک مسئلہ ہے کہ یہ فون دوبارہ مرمت یا ری فربشڈ کرکے فروخت کیے جارہے ہیں۔ میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے حال ہی میں 2017 کے فلیگ شپ آئی فون ایکس کے ری فربشڈ ورژن فروخت کے لیے پیش کیے ہیں۔ یہ ڈیوائس 2 ورژن میں دستیاب ہے جس میں 999 ڈالرز کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 769 ڈالرز (ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 1049 ڈالرز کا 256 جی بی اسٹوریج والا آئی فون ایکس 899 ڈالرز (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ یقیناً آپ مارکیٹ میں استعمال شدہ آئی فون ایکس اس سے زیادہ کم قیمت میں کرید سکتے ہیں مگر یہ مت بھولیں کہ فربشڈ آئی فونز کمپنی کے ٹیسٹ کردہ اور دوبارہ پیک کرکے دیئے جاتے ہیں جن کے ساتھ ایپل کی ایک سال کی وارنٹی بھی ہوتی ہے۔ یہ فربشڈ فون ایپل کے امریکا اور برطانیہ کے اسٹورز میں دستیاب ہیں۔ ری فربشڈ فونز کی یہ قیمتیں کم نہیں مگر 899 اور 1049 ڈالرز والے فونز کے حوالے سے کمپنی کافی رعایت دے رہی ہے۔ اور جہاں تک فیچرز کی بات ہے تو آئی فون ایکس لگ بھگ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس ایس جیسا ہی ہے جو کہ ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، نوچ اسکرین ڈسپلے، ایپل فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی جیسے فیچرز سے لیس ہے۔ یقیناً اس میں ایپل کا نیا اسمارٹ فون پراسیسر اور چند دیگر فیچرز نہیں مگر پھر بھی یہ بہت طاقتور ڈیوائس ہے جسے صارفین نے پسند بھی بہت کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…