اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر آپ نوکری کے لیے ایک بہترین انٹرویو دینا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں اپنے پلو سے باندھ لیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

ماہرین کے مطابق جو افراد اپنے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے/والوں سے سوالات کرتے ہیں، ان کو نوکری ملنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو پہلے ہی کمپنی کے حوالے سے معلومات رکھتے ہوں اور انٹرویو کے دوران کمپنی سے متعلق اور اپنے کریئر کے حوالے سے سوالات کریں انہیں کمپنی کے ماحول میں گھل مل جانے میں آسانی ہوتی ہے۔

ان لیے کمپنی میں آگے کی راہیں بھی ہموار ہوجاتی ہیں جبکہ یہ عادت انہیں دیگر ساتھیوں سے بھی نمایاں کرتی ہے۔

ٹائم نے ایک آرٹیکل میں ایسے آٹھ سوالات بتائے ہیں جو آپ کے لیے انٹرویو کے دوران فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔


عہدے کا عنوان کافی نہیں


کسی بھی ملازمت کا عنوان اس کے تمام پہلوؤں کو بیان نہیں کرتا۔ انٹرویو کے دوران آپ اپنے عہدے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کریں کہ کمپنی آپ سے کیا امیدیں رکھتی ہے۔ اس سے آپ کو ملازمتوں کے درمیان انخاب کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ عہدے کی کمپنی کی گروتھ سے کیا تعلق ہے؟


اس سوال سے آپ کو اس کمپنی میں اپنی انفرادی گروتھ کے حوالے سے اندازہ ہوسکے گا۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ زیادہ ’فرق‘ پیدا کرنے والے کردار میں خوش ہیں یا پھر آپ ’چھپے رستم‘ کی طرح کام کرنا پسند کریں گے۔


میرے ساتھی کون ہوں گے؟


سب سے اچھے انٹرویوز میں تین سے چار افراد شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے انٹرویو میں ایسا معاملہ نہیں ہے تو اس سوال کا استعمال کریں تاکہ ٹیم میں شامل افراد کے بارے میں آپ پہلے ہی معلومات رکھتے ہوں۔ اپنی نوکری کو ایک لمبی پرواز کی طرح سمجھیں جہاں برابر میں بیٹھا شخص آپ کے اس سفر پر اثر ڈال سکتا ہے۔


میرے کس عمل سے آپ کا کام آسان ہوگا؟


اس سوال سے آپ کو دو انداز میں فائدہ ہوگا: ایک تو یہ کہ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ پر کون سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے والا ہے جبکہ اپنے ساتھیوں کو خوش رکھنے کے حوالے سے بھی اس سوال کا جواب موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔


اس نوکری کے لیے مجھے کس طرح کے ہنر کی ضرورت ہوگی؟


سوال کیجئے کہ اس ملازمت کے لیے آپ کو اپنے مرکزی ہنر کے علاوہ اور کون سے امور میں مہارت حاصل کرنا ہوگی۔ اس سے آپ کو یہ علم ہوگا کہ آیا کمپنی کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو انفرادیت پسند کرتا ہے یا پھر ٹیم میں کام کرنا چاہتا ہے۔ اس سے آپ کو بھی ذاتی طور پر فائدہ ہوگا اور خود کے نئے ہنر دریافت کرنے اور ان کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔


کمپنی کے لیے ’کامیابی‘ کی تعریف کیا ہے؟


اس سوال سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی پوزیشن سے آپ کمپنی کی ’کامیابی‘ میں کردار ادا کرسکیں گے یا نہیں۔ تفصیلات معلوم کیجئے کہ آپ سے کس طرح کے کام کی امید کی جائے گی جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والے پرانے ملازمین سے بات چیت بھی سودمند ثابت ہوسکتی ہے۔


آپ کی مجھ سے اس مہینے، تین مہینے بعد اور ایک سال کے اندر کیا امیدیں وابسطہ ہیں؟


امکانات ہیں کہ آپ کو نوکری پر رکھنے والوں کے ذہنوں میں پہلے ہی سے آپ کے رول کے بارے میں منصوبہ ہوگا۔ پتہ کریں کہ وہ آگے آنے والے مہینوں میں آپ سے کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ اور خود سے سوال کریں کہ کیا ان امیدوں کو پورا کرنا ممکن ہے۔


آپ کا مشن کیا ہے؟


یہ انٹرویو کے دوران اہم ترین سوالوں میں سے ایک ہے۔ ریسرچ کے مطابق ملازمین اس وقت سے زیادہ خوش ہوتے ہیں جب ان کے مالکان کے اہداف ان کے انفرادی اہداف سے مماثلت رکھتے ہوں۔

آپ ان سوالات کو ایک ہی کمپنی میں لیے جانے والے مختلف انٹرویوز میں بھی استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ کو صورت حال کی ایک بہتر تصویر مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…