نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے چند کھلونے پیٹنٹ کے لیے پیش کیے ہیں، جو کمرے میں موجود دیگر میڈیا آلات سے رابطہ کر پائیں گے اور اس طرح لوگوں کی توجہ حاصل کریں گے۔امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک دفتر کی جانب سے خرگوش اور ریچھ کی درمیانی شکل کے ان کھلونوں کی تصاویر جاری کی گئیں ہیں، جن کے کانوں میں مائیکرو فون اور آنکھوں میں کیمرے لگے ہوں گے اور ان کے منہ میں نصب اسپیکر جب کہ گردن میں لگی موٹر انہیں آس پاس موجود لوگوں سے بات چیت کرنے میں مدد دے گی۔ان کھلونوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ خود سے ہم کلام کسی شخص کی آواز کو سن کر نہ صرف اس سے بات کریں گے، بلکہ آواز کی سمت میں گھوم کر اس شخص کی جانب دیکھتے ہوئے آنکھیں بھی چار کر پائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کھلونے اپنے اندر پہلے سے ریکارڈ جملے ادا کر کے بات چیت میں حصہ بھی لیں گے۔ ان کھلونوں میں وائرلیس کمیونیکیشن کی خصوصیت رکھی گئی ہے اور وائی فائی یا بلوٹوتھ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بچوں کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر کمرے میں موجود دیگر میڈیا آلات سے رابطہ قائم کر لیں گے۔ یعنی اگر کوئی بچہ یہ کہے کہ مجھے گیت سننا ہے یا فلم دیکھنا ہے، تو یہ کھلونا وہاں موجود کسی کمپیوٹر یا دیگر میڈیا آلے کو یہ ہدایت پہنچا دے گا اور فرمائش کے مطابق گیت یا فلم چلنا شروع ہو جائے گی۔ان کھلونوں کے حوالے سے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق یہ کھلونے کسی ’ذہین ریمورٹ کنٹرول‘ کا کام دیں گے، جس کے ذریعے گھریلو انٹرٹینمنٹ کی مصنوعات اور دیگر خودکار آلات کو کنٹرول کرنا نہایت آسان ہو جائے گا۔پیٹنٹ دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ’یہ کھلونے کسی انسان، گڑیا، جانور یا خیالی تخلیق سے مشابہ ہو سکتے ہیں۔‘ ان کھلونوں میں چہرہ اور آواز شناسی کی خصوصیات بھی رکھی گئی ہیں، جس کے ذریعے یہ خود سے ہم کلام فرد کی آواز سن کر ان کے چہرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیں گے اور جواب دیں گے۔گوگل کی جانب سے اس کھلونے کو موجدوں میں رچرڈ ڈو واو¿ل اور ڈینیئل امین زادے کا نام دیا گیا ہے۔ کھلونوں کو پیٹنٹ کرنے کے لیے درخواست فروری 2012ءمیں دی گئی تھی۔
گوگل کھلونا حکم مانے گا ہی نہیں منوائے گا بھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































