منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا جانتے ہیں پسماندہ طبقے کا کتنی رقم تک کا علاج مفت ہوسکے گا؟

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاق میں صحت کارڈ کے اجراء کا آغاز خوش آئند ہے، صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا، تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، غریبوں کو گھروں کے قرضے کیلئے سکیم لائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا جس کے تحت پنجاب، اسلام آباد اور فاٹا میں لاکھوں غریب خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ صحت کارڈ کے اجراء کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا،وفاق میں صحت کارڈ کے اجراء کا آغاز خود خوش آئند ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے خیبر پختون خواہ میں میں صحت کارڈ کا اجراء کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ کے اجراء کا پہلے ہی ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب افراد موذی مرض مین مبتلا ہونے پر سب کچھ بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا مقصد غربت میں کمی لانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گھر میں بیماری ہوتو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ بھی کینسر کے مرص مین مبتلا ہوئی تھیں، میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں تو پاکستان مین ان کا علاج ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ غریب شخص کے لیے علاج معالجہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنوں کی تکلیف کا درد میں اچھی طرح محسوس کر سکتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگ بہت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کیلئے سکیم لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سے بعد آزاد ہونے والے خطے کے کئی ممالک آگے نکل چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں پیسے نہ ہونے کے باعث غریب آدمی کا علاج نہ ہو وہاں اللہ کا عذاب آتا ہے، حکومت کی ہر پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ غربت کم کی جائے، صحت کارڈ سے غربت کم ہوگی۔

غریبوں کیلئے آسانی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات میں اس کا اجرا کیا جارہا ہے، فاٹا کے تمام قبائلی خاندانوں کو یہ کارڈ دئیے جائیں گے، پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو ایک ماہ کے اندر اندر یہ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نچلے کمزور طبقے کو صحت کارڈ سے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے اور ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی، اس سے زیادہ بے بسی کیا ہوگی کہ گھر میں بیماری ہو اور علاج کیلئے وسائل نہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ درآمدات و برآمدات میں تاریخی خسارے کی وجہ سے روپے کی قدر 35 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں مہنگائی تو ہونی تھی، حکومت کو احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں غربت کم کرنے کا پروگرام لارہے ہیں، زکواۃ، بیت المال، بیسک کو ایک ہی چھتری تلے جمع کریں گے، غریبوں کو گھر کے لیے سستے قرضے دیں گے۔

تعلیم صحت پر اخراجات نہ کرنے کے باعث پاکستان سے بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش آگے نکل گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے غیور عوام کے لیے صحت کا پیغام لائے ہیں صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا آغاز اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں1.5کروڑ خاندان صحت کی سہولت استعمال کریں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد میں85,000 غریب خاندانوں کو یہ سہولت میسر ہو گی۔وزیر صحت نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد مفت علاج سے مستفید ہوں گے ۔

عامر محمودکیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا پیکج 7 لاکھ 20 ہزار روپے کر دیا ہے۔عامر محمود کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سکیم میں بڑی بیماریاں جس میں دل کے آپریشنز ، سٹنٹس ڈالوانا، کیمو تھراپی ، ریڈیوتھراپی ، ڈائیلالائسیز ، میٹرینٹی اور دیگر میڈیکل و سرجیکل سروسز شامل ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق پینل پر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس پروگرام کی بھر پور انداز میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ ہر وہ سہولت جس کا اس پروگرام کے تحت وعدہ کیا گیا ہے کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیرصحت نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 0800۔09009 ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…