جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جو حج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا وہ نہ کرے اللہ اور رسول کا حکم بھی یہی ہے،حسن نثارملاقات کے بعد عمران خان کے حق میں بول پڑے

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حسن نثار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاں ہے کہ اگر احتساب نہیں ہوا تو اس ملک میں کسی کی کسی بات کا اعتبار باقی نہیں رہے گا۔ پاکستانیوں کی اجتماعایت نفسیات پردو بڑے زخم لگ چکے ہیں۔ ایک سقوط ڈھاکہ کی شکل میں ،دوسرا زخم بھٹو کی پھانسی ۔

ایک بات واضح کردوں میں بھٹو کا فین نہیں ہوں۔ان چیزوں کی وجہ سے لوگوں کے دماغوں میں یہ باتیں چلی گئیں کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ احتساب کے معاملات جہاں تک چلے گئے ہیں اگر اس میں سے کچھ نہ نکلا تو یہ تیسرا زخم ہوگا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جب نوازشریف شہباز شریف جائیدادیں بنانے میں لگے ہوئے تھے نون لیگ کے لوگوں کو انہیں روکنا چاہیے تھا تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔جہاں تک حج پر سبسڈی دینے کی بات ہے جو حج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا وہ نہ کرے اللہ اور رسول کا حکم بھی یہی ہے۔ عثمان بزدار بالکل سیکھیں لیکن عوام کے پیسوں سے نہیں ان کو سیکھانے کیلئے بہت بڑی قیمت پنجاب دے رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہور آئے تھے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سینئر صحافی حسن نثارنے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…