ممبئی(این این آئی) بیماریوں کے علاج اور انسانوں کو موجود سہولیات کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ انسان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال ہوجائے گی۔ اس سے پہلے کہ سائنسدان انسانی عمر بڑھانے کا راز جان پائیں، گوگل نے شاید یہ راز جان لیا ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔گلوکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم
’’لْکا چھپی‘‘ کا ریمکس گانا گایا ہے۔ میکا سنگھ اور سنندا شرما کی آواز نے ’ پوسٹر لگوادو بازار میں‘ گانے کا لطف دوبالا کردیا ہے۔ سنندا شرما خالص پنجابی ہیں جو 1992 کو بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ اگر ان کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ لگ بھگ 27 سال بنتی ہے لیکن گوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے حالانکہ بھارت میں اوسط عمر ساڑھے 68 سال کے لگ بھگ ہے۔