اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نوازشریف کی ہسپتال منتقلی ، این آراو کی خبروں پر حکومتی ردعمل بھی سامنے آگیا، واضح اعلان کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے واضح کیا ہے کہ این آر ار کسی کو نہیں ملے گا ، نوازشریف کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کو قبول کرینگے ،واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ، متاثرہ خاندان کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کسی کیساتھ بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مناسب سہولتیں دینے کیلئے حکومت پنجاب کو ہدایات دی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور بین الاقوامی برادری نے وزیراعظم کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ واقعہ ساہیوال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور متاثرہ خاندان کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ٹھوس موقف ہے کہ کسی کو بھی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کو قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بدعنوانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے اور کوئی بھی بدعنوان عنصر احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی گزشتہ حکومت کے دوران کوئی ایک بھی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی دولت لوٹنے والوں سے رقم وصول کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں افتخار درانی ن کہاک کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک ایماندار شخص ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ڈلیور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…