اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کامعروف تعلیمی ادارہ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی سدرہ ریاض جو کہ خود کو یونیورسٹی کی طالبہ بتاتی ہے اس نے اسلامک یونیورسٹی کے ہی پروفیسر جاوید ہاشمی کے بھانجے اسد ہاشمی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،جب اس کیخلاف مقدمہ درج کروایا تو اب اس پر
ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، سدرہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر جاوید ہاشمی نے اسے پیشکش کی ہے کہ اسکے بھانجے کا نام واپس لے لو میں تمہاری ساری تعلیم سکالر شپ پر فری کروا دوں گا۔سدر ہ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تحفظ فراہم اور انصاف دلوایا جائے ۔دریں اثنا ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آسکا۔