جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حاکم دبئی سعودی عرب میں العلا کے تاریخی اور قدرتی حسن سے متاثر

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کپ کے حصول کے لیے ہونے والے گھوڑ دوڑ کے مقابلے میں شرکت کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودیہ کے تاریخی علاقے العلا کا دورہ کیا۔ ان کے صاحبزادے

اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان نے اپنے والد کے ہمراہ العلا کے سیاحتی دورے کیدوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جنہیں غیرمعمولی طوپر سراہا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الشیخ راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے اس تاریخی علاقے کے دورے کے دوران تاریخی مقامات کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور وہ ان تاریخی مقامات اور علاقے کے قدرتی حسن کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے گھوڑ دوڑ کے مقابلے میں ایم سیون اور ایم آرآیم نامی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھاجس میں 12 ملکوں کے 237 گھوڑے شامل کیے گئے تھے۔اس مقابلے کا اہتمام العلا گوعرنری کی شاہی اتھارٹی کی طرف سے کرایا جاتا ہے جس میں جیتنے والے کو خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کپ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی مالیت 15 ملین ریال رکھی گئی ہے۔مقابلے میں شامل گھوڑے چار مختص راستوں سے 120 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہیں اور انہین یہ سفر آٹھ گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…