اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ کا امریکی ایف بی آئی اورانٹرپول سے رابطے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر فوری طورپر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ،ایف آئی اے اس کی تحقیقات کررہی ہے ،مگر اس کی تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ کا امریکی ایف بی آئی اورانٹرپول اور سکاٹ لینڈ یارڈسے رابطے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، وزارت داخلہ اگلے دو روز میں متعلقہ اداروں کو خط لکھ رہے ہیں سات سے دس دن تک ابتدائی انکوائری مکمل ہوجائے گی ابتدائی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ سے متعلق کوئی دباﺅ قبول نہیں کریںگے اور تحقیقات شفاف ہوںگی ،انہوں نے دبے الفاظ میں میڈیا کو متنبہ کیا کہ اگر کسی کے کوئی مسائل ہیں تو ان کی وجہ سے ایگزیکٹ کے معاملے کو غلط اندازمیں نہ اچھالاجائے کیونکہ ایگزیکٹ کا مسئلہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے پاکستان کی نیک نامی پر اثرات پڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی چینل پاکستانی چینل بن کر کام کریں جو کچھ مواد ایف آئی اے کے سامنے آیا ہے اور وہ بہت اہم ہے اور اسی لئے ہم بین الاقوامی اداروں کی مدد چاہتے ہیں مگر یہ کہاجاتا ہے کہ ہم سوئے رہے 2006 میں ہماری حکومت نہیں تھی ا ور2006ءمیں ایگزیکٹ رجسٹرڈ ہوا تھا اس وقت جو حکومت تھی اس سے پوچھاجائے ۔