جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قائداعظم کے بعد عمران خان بہترین حکمران، پاکستان امریکہ کے سامنے بطور خود مختار ملک کھڑا ہو گیا، برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) قائداعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان پاکستان کے بہترین سیاسی حکمران ہیں، پاکستان امریکہ کے سامنے بطور خود مختار ملک کھڑا ہو گیا، ایک موقر قومی اخبار نے ایک جیوپولیٹیکل ایکسپرٹ اور یورو ایشیاء فیوچر تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ایڈم گیری کی ایرانی ٹی وی سے گفتگو شائع کی، ایڈم گیری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیرقیادت پاکستان اپنی پوزیشن سے امریکہ کے سامنے بطور خودمختار ملک کھڑا ہو گیا ہے اور ماضی کے مقابلے میں بالکل مختلف نظر آ رہا ہے، ایڈم گیری نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جب

عمران خان پہلی بار اقتدارمیں آئے اور چند ماہ قبل حکومت سازی کی تومیرا ماننا ہے کہ وہ محمد علی جناح کے بعد پاکستان کے بہترین سیاسی حکمران ہوں گے۔ پروگرام میں لندن کے کمنٹیٹراور صحافی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے لیے کرائے کی بندوق کے طور پرمزیدکام نہیں کرے گا۔ ایڈم گیری نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کو درحقیقت ایک ایسی پوزیشن میں لا رہے ہیں جو غلامی کی بجائے علاقائی قیادت کر سکے، ان کے ان اقدامات سے مستقبل میں معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے اور سفارتی اثرات بھی مثبت آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…