پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

2018 میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی: برطانوی وزارت داخلہ

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں پاکستان میں 2018 کے دوران سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں

1585 تھیں جبکہ 2018کی پہلی سہہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2014 اور 2017 کے دوران پْر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73فیصد کم ہوئی۔برطانوی رپورٹ کے مطابق 2001 تا 2018 کے دوران 66 شدت پسند تنظیموں اور حامیوں کے خلاف پابندی لگائی گئی۔رپورٹ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں آپریشنز کو بھی کامیاب قرار دے کر انہیں سراہا گیا اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر ہزاروں قبائلی اپنے گھروں کو واپس آئے۔رپورٹ کے مطابق 2018 کے پہلے 9 ماہ میں 83 ہزار قبائلی واپس گھروں کو آئے۔برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں بھی ڈرامائی بہتری آئی، جو پاکستان میں تشدد کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔رپورٹ میں پاکستان کو افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں کے درپیش چیلنج کا بھی ذکر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…