اسلام آباد( نیوزڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت پر ہاﺅسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے ایس پی ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاو¿سنگ سکیم کے تکنیکی اور مالی پہلوو¿ں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شہروں میں 30 لاکھ مکانوں کی کمی کا سامنا ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے۔