جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں‌ چیتے نے 6 افراد کو زخمی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شمالی صوبے جھلندر میں خوانخوار چیتے نے حملہ کرکے 6 شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چیتا کو بھارتی ریاست جھلندر کے گاؤں میں مکینوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں کے ایک رہائشی پرم جیت کور نے چیتے کو اپنے گھر کے صحن میں دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے

12 افراد چیتے کو پکڑنے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ اس کی تصاویر بنانے کے لیے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے گھبرا کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے عملے اور چیتے کے درمیان مسلسل کئی گھنٹے تک چوہے بلی کا کھیل جاری رہا اور 11 گھنٹے بعد وائلڈ لائف عملہ چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…