جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

فاطمہ ثناء شیخ کا شوٹنگ کے دوران بیگانوں کی بارات میں ہلہ گلہ

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے سڑک پر شوٹنگ کے دوران پاس سے گزرتی بارات میں جاکر ہلا گلہ شروع کردیا پہچانے جانے پر لوگ حیران رہ گئے۔بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ان دنوں معروف ہدایت کار انوراگ باسو کی زیر تکمیل فلم میں راجکمار راؤ کے ہمراہ شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے ’بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘ کی مثال کو حقیقی طور پر پیش کردیا۔اداکارہ کی ایک فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں جاری ہے شیڈول کے حساب سے

اس دن فلم کی شوٹنگ سڑک پر تھی۔ وقفے کے دوران فاطمہ کو پتا چلا کہ یہاں سے ایک بارات گزر رہی ہے۔فاطمہ ثناء اْس وقت شوٹنگ کی وجہ سے ساڑھی زیب تن کیے ہوئی تھیں لہذا وہ بغیر کسی جھجھک کے گزرتی ہوئی بارات میں شامل ہوگئیں اور باراتیوں کے ساتھ ہلا گلہ کرتی رہیں۔فاطمہ ثنا نے اْس وقت تک یہ موج مستی جارہی رکھی جب تک باراتی انہیں پہچان نہ گئے۔ پہچانے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں بعدازاں اداکارہ خاموشی سے شوٹنگ کی جگہ واپس آگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…